باجوڑ میں انڈر21 گیمز اختتام پذیر

0

خیبر پختونخواہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ باجوڑ میں انٹر تحصیل21سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں چھ گیمز کے200سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈیڈک کمیٹی باجوڑ کے چیئرمین ایم پی اے انجینئر اجمل خان تھے۔ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور حکومت کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔اور آج کے مقابلے اس کا ثبوت ہے اس کیساتھ باجو ڑمیں مزید دو سپورٹس کمپلکس کے منظوری ہوچکی ہے جس پر جلد کام شروع کیاجائیگا اس کیساتھ ہر تحصیل میں ایک اعلیٰ معیار کا گراؤنڈ بنایا جائیگا جس سے وہاں کے نوجوان مستفید ہونگے۔ انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پرمحکمہ سپورٹس باجوڑ،سپورٹس سے وابستہ تنظیموں کے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ممکن مدد کا یقین دلایا۔ بعد میں انہوں نے کھلاڑیوں میں سامان،ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ آفیشلز میں شیلڈ تقسیم کئے۔ بعد میں انہوں نے سپورٹس کمپلکس میں جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ سلطان زیب اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرباجوڑ فضل اکبر خلجی نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اختتامی تقریب سے سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی اور والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ نے بھی خطاب کیا۔ مذکورہ مقابلوں میں والی بال میں نواگئی نے پہلی جبکہ خار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اتھلیٹکس میں خار نے پہلی جبکہ نواگئی نے دوسری۔ کبڈی میں نواگئی نے پہلی جبکہ خار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن میں خار نے پہلی جبکہ نواگئی نے دوسری، فٹ بال میں خار نے پہلی جبکہ نواگئی نے دوسری اور رسہ کشی میں خار نے پہلی جبکہ نواگئی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.