پشاور زلمی کی جانب سے پشاور میں میچ کی بڑی اسکریننگ/ سب سے بڑی پی ایس ایل شرٹ کا ریکارڈ بھی پشاور زلمی نے قائم کردیا
پشاور کے شہریوں سے کیا گیا بڑی اسکرین کا وعدہ پورا کردیا۔انشاللہ اگلے سال ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کا وعدہ بھی پورا ہوگا، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی
پشاور زلمی نے پشاور میں پی ایس ایل کے میچز سے قبل پی ایس ایل کا ماحول بنادیا ۔ کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ہائیر ہاکستان کی جانب سے بڑی اسکرین پر پشاور زلمی فینز کے لیے میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ۔ جہاں فینز کی بڑی تعداد نے یکجا ہوکر فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ پی ایس ایل کا لطف اٹھایا ۔
پشاور زلمی اور ہائیر ہاکستان کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شرٹ کی بِھی رونمائی کی گئی۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے گہری دلچپسی کا اظہار کیا اور خوب تصاویر بنوائی ۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور کے شہریوں اور زلمی فینز سے کیا گیا بڑی اسکرین کا وعدہ پورا کردیا۔انشاللہ اگلے سال ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کا وعدہ بھی پورا ہوگا،
پشاور کے شہریوں کی بڑی تعداد پشاور زلمی اور ملتان سلطان کامیچ بڑی اسکرین پر دیکھنے کرنل شیر خان اسٹیڈیم پہنچی ، پشاور زلمی کے جھنڈے لہرادئیے۔ پشاور زلمی نے پشاور کے شہریوں کے لیے میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا پی ایس ایل انجوائے کرتے ہوئے پشاور زلمی فینز نے روایتی ڈانس کرکے خوب انجوائے کیا۔۔