باجوڑ پولیس نے بھائی چینہ فائرنگ کا ملزم گرفتار کرلیا

0

باجوڑپولیس کی بروقت کارروائی ۔بھائی چینہ میں فائرنگ کرنیوالاملزم گرفتار،مقدمہ درج۔باجوڑ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق باجوڑپولیس نے بروقت کارروائی کرکے بھائی چینہ میں عبدالوہاب نامی شخص کوقتل کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا۔اتوار کے دن سہ پہر تقریبا4بجے تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پرانی دشمنی کے بناء پر موٹر کار میں سوارمسلح افراد نے عبدالوہاب ولدمستان سکنہ سلارزو پر فائرنگ کی جوموقع پردم توڑگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتی ہی ڈی پی اوباجوڑپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرتھانہ سرکل خارکےSHOنعمت اللہ نے پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاکرملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.