پاک فوج کا اپنی مدد آپ کے تحت درہ سلارزئی میں سکول کی مرمت

0

باجوڑ میں پاک فوج کی جانب سے انقلابی اقدامات جاری، تحصیل سلارزئی کے علاقہ درہ میں کئی سالوں سے خستہ حال سکول کو25دن کے قلیل مدت میں مرمت کرکے سکول انتظامیہ کے حوالہ کردیا۔ پاکستان آرمی اور ایف سی کی مختلف یونٹس اور ونگز ڈسٹرکٹ باجوڑ میں مختلف تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔اسی ضمن میں تحصیل سلارزئی کے علاقہ درہ میں واقع ایک ذبو حال پرائمری سکول کو حال ہی میں آرمی کی ایک یو نٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت 25دن کے قلیل مدت میں اس کو مکمل طور پر مرمت کر کے پرنسپل کے حوالے کیا۔ علاقہ کے عوام، طلبہ اور قبائلی عمائدین نے اس کاوش پر پاک فوج کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ باجوڑ اورخصوصاََ تحصیل سلارزئی میں ترقی اور علم کا یہ سفر روز بروزآگے بڑھتا جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.