ترکھانی و اتمانخیل قبائل اور باجوڑ کے علمائے کرام کا سکیورٹی فورسز کیساتھ جرگہ۔ جرگہ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بڑے فیصلے، پندرہ دن کیلئے ہر قسم کے جرگوں، اجتماعات، جلسہ وجلوسوں پر پابندی ہوگی۔ باجوڑ کے ترکھانی واتمانخیل قبائل کے مشران اور علمائے کرام کا ایک جرگہ باجوڑ سکاؤٹس ہیڈکوارٹر خار میں منعقد ہوا ۔جرگہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلمان خالد ۔ اتمانخیل و ترکھانی قبائل کے مشران سابق گورنر شوکت اللہ خان، سابق ایم این اے شہاب الدین خان، ملک ایاز آف برخلوزو، شیخ جہانزادہ،ملک شاہین ، ملک بہادر شاہ ، ملک جمعہ سیدسمیت ضلع باجوڑ کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلمان خالد نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام ہمارا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔جرگہ میں فیصلے کئے گئے کہ شادی بیاہ کے تقریبات پر پندرہ دن کیلئے پابندی ہوگی اور اشیائے خوردونوش اور میڈیسن کے علاؤہ دیگر تمام دکانات بند رہیگی۔ ضلع کے کراسنگ پوائنٹس پر باجوڑ داخل ہونیوالوں کی سکریننگ ہوگی جبکہ دوسرے اضلاع کے لوگوں کی باجوڑ آمد پر عارضی پابندی ہوگی۔ جرگہ میں علمائے کرام نے اعلان کیا کہ ہم مساجد اور مدارس کے ذریعے عوام میں شعور و آگاہی کیلئے کام کرینگے اور اس کے علاؤہ مدارس بھی بند رہینگے جبکہ مساجد میں غیر ضروری رش سے بھی اجتناب کیا جائیگا۔
کروناوائرس کیخلاف جنگ، باجوڑ کے ترکھانی واتمانخیل قبائل اور علمائے کرام کا سکیورٹی فورسز کیساتھ جرگہ
You might also like