ٹی ایم اے خار نے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا

0

باجوڑنیوز( 28مارچ ) ٹی ایم اے خار نے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے مہم شروع کردیا ہے۔ ضلع باجوڑ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکاروں نے خاربازار ، صدیق آباد بازار، عنایت کلے بازار ، سول کالونی ، ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت مختلف پبلک مقامات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ٹی ایم اے خا رکے اہلکاروں نے خاربازار ، صدیق آباداور دیگر عوامی مقامات میں عوام کے درمیان فاصلہ رکھنے کیلئے نشانات بھی بنائے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ خاربازار ، صدیق آباد بازار اور دیگر عوامی مقامات پر کلورین سپرے بھی کیا ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیگا ۔ انھوں نے بتایا کہ خاربازار اور صدیق آباد بازار میں کلورین ملا پانی سے بھرے بیلرز بھی لگائے ہیں جس سے لوگ ہاتھ دھوتے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.