باجوڑنیوز(28مارچ) باجوڑ میں مکان کی چھت گرگئی ، ایک شخص جاں بحق ، تین افراد زخمی ۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل خار کے علاقے سعید آباد ملا کلے میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی،مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص فضل واحد جاں بحق جبکہ دو بچیاں سوالہ، تنزیلہ اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتی ہی علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا لاش اور زخمیوں کو نکالا ۔ جاں بحق ہونیوالے شخص کی جنازہ ملاکلے میں ادا کی گئی ۔
باجوڑ،ملاکلے سعید آباد میں چھت گرنے ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی
You might also like