باجوڑنیوز(7اپریل) ریسکیو 1122 میں بھرتیاں رشوت اور سفارش کی بنیاد پر ہوئی۔ میرٹ کو مکمل طور پامال کیا گیا ہے۔بھرتیوں کے لئے کوئی واضح طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا۔بے قاعدگیوں اور رشوت کے تمام ثبوت ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریاض الدین،عبد الرازق،ایمل خان،فضل حیان اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین فرمان اللہ اور خائستہ رحمان آتش بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122میں اُن لوگوں کو بھرتی کیا گیا جنہوں نے فزیکل ٹیسٹ بھی فیل کیا ہے۔25سے لیکر 35تک نمبرز لینے والوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے جبکہ 65 سے لیکر 75 تک سکور کرنے والوں کو مسترد کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بوکس ڈگری والوں کوبھی بھرتی کیا گیا ہیں اور انکے ثبوت بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں۔عدالت میں ہم یہ سارے ثبوت پیش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ لسٹ بنانے کیلئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا جبکہ اب میرٹ بھی شو نہیں کرتے کہ ہمیں کس بنیاد پر مسترد کیاگیاہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دروازہ پر دستک دی لیکن کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں۔اب ہم نے پشاور ہائی کورٹ میں سٹے کے لئے درخواست بھی جمع کیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پر نظر ثانی کرکے مستحق افراد کو بھرتی کیا جائے۔
ریسکیو 1122 میں بھرتیاں رشوت اور سفارش کی بنیاد پر ہوئی ، ریاض الدین
You might also like