باجوڑنیوز(یکم مئی) باجوڑ کا مین شاہراہ مامدگٹ ٹو منڈا روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ۔ حکومت کی جانب سے مرمت و بحالی کی منظوری دی گئی تھی مگر اب تک کام شروع نہ ہوسکا۔ روڈ میں بڑے بڑے کھڈے پڑگئے ہیں جس کیوجہ سے نہ صرف سفر میں دشواریاں ہوتی ہیں بلکہ اکثر ٹریفک حادثات بھی جنم لیتے ہیں۔ سڑک میں کھڈوں کیوجہ سے گاڑیوں کے قیمتی ٹائر بھی خراب ہورہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کا مین شاہراہ مامد گٹ ٹو منڈا روڈ کو جلد از جلد مرمت کیاجائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سفر میں آسانی ہو ۔