باجوڑنیوز(یکم مئی) باجوڑ میں علاقائی تنازعات او رجھگڑوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل۔ ضلع باجوڑ کے علاقہ عنایت قلعہ میں علاقائی رہنماوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک اصلاحی کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقے میں موجود تنازعات، جھگڑوں اور دشمنیوں کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریگی۔کمیٹی کے اغراض ومقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ علاقے میں عوام کے کسی بنیادی حق اور جائز مطالبے کیلئے ہم آواز ہوکر انکا سہارا بھی بنے گی اور انصاف کے حصول کیلئے انکی ترتیب بھی بنائیگی۔اسکے علاوہ علاقے میں کسی بے سہارا غریب کیلئے مالی مدد کا انتظام بھی کریگی۔اصلاحی کمیٹی کے عہدیداروں کا چناؤ بھی کیاگیا جس میں عبدالجلال آزاد صدر،اختر محمد بادل نائب صدر ، عبدالقہار نائب صدر دوئم ، محمد یونس نائب صدر سوئم ، محمد شعیب نائب صدر چہارم ، عمران ماہر جنرل سیکرٹری ، ظہیر اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد حسن پریس سیکرٹری ، شاہ زیب معاون ، آزاد خان فنانس سیکرٹری اور علی محمد سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
باجوڑ میں علاقائی تنازعات او رجھگڑوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل
You might also like