باجوڑنیوز ( 10 مئی ) ضلع باجوڑ میں کرونا وائرس صورتحال کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پر1000افراد کوچالان کیاگیا جن سے 269437روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے ، باجوڑ میں اب تک 5110ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جوکہ تمام ضم شدہ اضلاع میں ریکارڈ ہے ۔ باجوڑ میں سال2019-20کے دوران چوری کے مقدمات میں ملزمان کو گرفتارکرکے اُن سے 100فیصد ریکوری کی گئی ۔باجوڑ میں چار نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہیں جوکہ سلارزئی ، ماموند ، خار اور ناوگئی میں قائم کئے جائینگے۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے اپنے دفتر میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں صحافیوں کو باجوڑ پولیس کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں اپریل 2019ءء میں محکمہ پولیس نے کام شروع کیا تھا اور اب تک عوام کے تعاون سے بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں اب تک5110ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جس سے کافی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملے جبکہ یہاں پر لوگوں کو اس سے پہلے بہت سے مشکلات تھیں اور وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے تیمرگرہ جاتے تھے لیکن اب گھر کی دہلیز پر لائسنس مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سال2019میں 553جبکہ سال2020میں 568پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس باجوڑ کو ایک سال کے دوران 2280تحریری شکایات موصول ہوئی جن میں 2123شکایات پر کاروائی کی گئی ۔ قتل کے مقدمات میں سال 2020کے دوران 14ایف آئی آر کاٹے گئے جن میں 19افراد کو نامزد کیاگیا اور 12افراد کی گرفتاریاں ہوئی ۔ سال2019میں قتل مقدمات میں 48ایف آئی آر درج کئے گئے اور 97نامزد ملزمان میں سے 68کو گرفتار کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ 302کیسز میں کئی افراد کو سزائیں دی گئی جن میں پھانسی اور عمر قید کی سزائیں شامل ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ منشیات کیسز میں سال2019کے دوران 35ایف آئی آر درج کئے گئے جن میں 41افراد کو ملزمان نامزد کیاگیا اور 36گرفتاریاں ہوئی جبکہ سال2020میں 12ایف آئی آر درج کرکے 12افراد کو نامزد کرکے12گرفتاریاں ہوئی۔ سال2019میں 48.154کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ سال2020میں1324گرام چرس برآمد کرکے ٹوٹل اب تک 49.478کلو گرام چرس بر آمد کی گئی ۔اس کے علاوہ 2019-20کے دوران 38.95گرام افیون برآمد کی گئی ۔ 3.278گرام ہیروئن اور55گرام آئس برآمد کی گئی ۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ سال2019کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمان سے 15ایس ایم جی بندوق ، 7عدد پستول ، 3عدد رائفل ،24چارجرز اور481کارتوس برآمد کی گئی ۔ جبکہ سال 2020کے دوران مختلف کاروائیوں میں ملزمان سے 8ایس ایم جی ، 6عدد پستول ، 5عدد رائفل ، 16چارجرز 35کارتوس ، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور 194ڈائنامائٹ برآمد کی گئی ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ باجوڑ پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ایک سال کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی اور 2019میں مختلف مقامات پر ہتھیار اور بارودی مواد کو برآمد کرکے ناکارہ بنایا جن میں 3ریموٹ کنڑول بم ، 22عدد مائن، 46عدد ہینڈ گرنیڈ ، 45عدد آرپی جی 7، 62عدد ڈیٹونیٹر ، 10کلوگرام بارودی مواد جبکہ دو خودکش جیکٹس بھی برآمد کئے گئے ۔ اسی طرح سال 2020میں بی ڈی سکواڈ نے 7عدد ریموٹ کنڑول بم ، 27عدد مائن بم ، 16عدد دستی بم ، 22عدد مارٹر گولے ، 62عدد ڈیٹونیٹر ، 10کلوگرام بارودی مواد ،ایک عدد ایچ ایم جی بندوق جبکہ116کارتوس شامل برآمد کی اور ناکارہ بنائی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں کورونا وائرس صورتحال کے بعد11قرنطینہ مراکزاور 17گاؤں کو فل پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ باہر سے جو پولیس یہاں پر آئے ہیں وہ عدالت کے حکم پر آئے ہیں کیونکہ ایک کیس کے دوران تفتیش ٹھیک طریقے سے نہیں ہوا تھا جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ باہر سے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاجائے۔ پولیس انضمام کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے بتایا کہ لیویز فورس کے1966اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیاگیاہیں جبکہ236آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ خاصہ دارفورس کے484میں سے483اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیاگیاہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ میں900کنال اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کردی گئی ہیں۔