ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے لہذا عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پرسختی عملدرآمد کریں اور رش والی جگہوں سے دور رہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام بازاروں میں آتے وقت ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں کورونا بہت زیادہ پھیل چکاہے۔ ضلع میں کورونا کے کیسز کی تعداد 222تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 17افرادکورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے حفاظت کی خاطر بوجہ مجبوری قبائلی ضلع باجوڑ میں دفعہ 144کے تحت ماسک کا استعمال لازمی قرار دیاہے۔ دکانداروں کے لئے ماسک، سرجیکل دستانے اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی کردیاگیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں دفعہ 144کے تحت ماسک کا استعمال لازمی قرار
You might also like