باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑمیں جرگے کے کوششوں سے دو فریقوں کے درمیان تنازعہ حل ہوا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دو فریقوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں فریق اول یوسف خیل قوم کے ایوب ولد محمد یعقوب نے فریق دوم اوریازے قوم کے مستور ولد محمد افضل کو چاکو سے مار کر زخمی کیا تھا۔ جس سے مزیدنقصانات کا اندیشہ تھا، آج عطاء الرحمن خان کے حجرے میں جرگہ ممبران مولانا ذاکراللہ،قاری عبدالمجید، حاجی محمد صوفی،حاجی حبیب الرحمن،حاجی وکیل،حاجی مسافر خان اور بابومحمد شریف کے کوششوں سے مذکورہ تنازعہ ختم ہوا،فریق دوم محمد افضل و دیگر نے فریق اول ایوب کو معاف کیا ماوردوفریقین بغلگیر ہوئے اور آئندہ کیلئے بھائیوں جیسا زندگئی گذارنے کا عہد کرلیا۔ اس موقع پر خان آف عنایت کلی عطاء الرحمن خان بھی موجود تھے۔