۔آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن مرجڈ ایریا کے صدر حاجی ظاہر جان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تھرڈ کواٹر کا جو فنڈ ریلیز کیا ہے، بہت کم ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اکثر سیکٹروں میں ذیادہ تر اے ڈی پیز (ADPs) کو ریلیز نہیں کیاگیا ہیں اور خاص کر محکمہ پبلک ہیلتھ (PHE) مرجڈ ایریا کے تین اضلاع خیبر، مہمند اور باجوڑ کے ADP سکیموں کو ایک روپیہ بھی ریلیز نہیں کیاگیا ہیں جوکہ ذیادتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری فنانس سے پرزور اپیل کی کہ تین نئے ضم شدہ اضلاع خیبر، مہمند اور باجوڑ میں صاف پانی کے جاری ترقیاتی اے ڈی پی سکیموں کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کی جائے۔ اس ریلیز میں جتنے سیکٹرز کو نظر انداز کیاگیا ہے ان کو بھی فنڈ جاری کیاجائے