خار ہسپتال میں الٹراساونڈ مشین کافی عرصہ سےخراب پڑا ہے

0

باجوڑنیوز(11 جون ) باجوڑ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں واحد الٹراساؤنڈ مشین کافی عرصے سے خراب پڑاہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ سیاسی وسوشل ایکٹیویسٹ عصمت اللہ غورزنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری الٹراساؤنڈ مشین خراب ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ڈاکٹر کو چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ ڈاکٹر مظفر شاہ کے اسسٹنٹ کے کہنے کے مطابق کئی بار ہسپتال ایم ایس کی نوٹس میں یہ مسئلہ لایا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ عوام انتہائی غریب ہے اگر سرکاری ہسپتال میں۔ الٹراساؤنڈ پچاس روپیہ پر کیا جاسکتا ہے تو پرائیویٹ کیوں پانچ سو روپیہ دیں۔انہوں نے کہا کہ یہی صورت حال باجوڑ کے دیگر شعبوں کا ہے معمولی خرابی اور لا پرواہی کی وجہ سے لاکھوں اور کروڑوں روپوں کی مشینریاں خراب پڑی ہے۔انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی حالت پر رحم کرکے ان جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کہ مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کریں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.