باجوڑنیوز(14 جون ) جماعت اسلامی باجو ڑ کے آمیر مولانا وحید گل کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے آمیر مولانا وحید گل نے12دن قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں کورونا ٹیسٹ کیلئے سمپل دیا تھا جوگزشتہ روز مثبت آگیا۔ مولانا وحید گل اپنے ہی گھر میں قرنطین ہوگئے ہیں۔ مولانا وحید گل نے لوگوں سے اپنے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔