ٹی ایم اوخار کے ہتک امیز رویہ اور غیراخلاقی کے خلاف ٹی ایم اے ملازمین سراپا احتجاج

0


تفصیلات کے مطابق خارپریس کانفرنس میں دروان خطاب اور بعدازاں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے ملازمین رئیس خان، بلال خان، خورشیدخان اور اسرار خان نے کہا کہ ہم 45ملازمین 2014میں سابقہ فاٹا میں بھرتی ہوئے تھے انضمام قبائل کے وقت ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا جس کی یقین دہائی وزیراعلیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کی تھی، لیکن ٹی ایم او خار عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرکے من پسند افراد کو عہدوں پر تعینات کیا ہے، اور عدالت کے فیصلے سے انکاری ہے۔ ٹی ایم او اپنے ہٹ دھرمی کی وجہ ہمارے ساتھ بداخلاقی پر ارہاہے۔ جس کی وجہ سے ٹی ایم او کے ملازمین نے احتجاج کرکے دفتر کو تالے لگائے۔ بعدازاں انہوں نے مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت ترین اور نامساعد حالت میں اپنے فرائض سنبھال لئے تھے، لیکن جب حالت ٹھیک ہوگئے تو ہمارے ساتھ ظلم وبربریت کا مظاہرہ کیاجاتاہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ٹی ایم او کے غیر اخلاقی رویہ کے خلاف اور غیرقانونی بھرتیوں کے بارے میں انکوائری کیاجائے۔ اور ہم پر رحم کرکے عدالتی فیصلہ کے تناظر میں ہمیں مذکورہ جگہوں پر تعینات کیا جائے بصورت دیگر ہم مجبور ہو کرغربت اور فاقہ کشی کی وجہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.