ملک میں پہلی مرتبہ تمام صوبوں میں خواتین ضلعی الیکشن کمشنر تعینات

0

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حد بندی کے شیڈول کے اعلان کے چند روز بعد ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی وجہ سے درجنوں افسران کی دوبارہ تعیناتیاں کی گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ردوبدل میں ایک نمایاں بات یہ سامنے آئی ہے کہ اب چاروں صوبوں میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار کم از کم ایک خاتون ضلعی الیکشن کمشنر (ڈی ای سی) تعینات ہوں گی۔تبادلہ کیے گئے اور تعینات کیے گئے افراد میں ہر صوبے کے لیے ایک، 4 خواتین افسران شامل ہیں۔ملتان ٹو کی ڈی ای سی شاہین غزل کو تبدیل کرکے ڈی ای سی راولپنڈی ٹو تعینات کیا گیا ہے۔اس وقت ملیر، کراچی مڈی ای سی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی عذرا مہیسر ٹھٹھہ کے ڈی ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔خیبر پختونخوا، پشاور میں ریجنل الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر صفیہ اکبر کو چارسدہ کا ڈی ای سی تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح کوئٹہ کے صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر عالیہ نذر کو پشین کا ڈی ای سی تعینات کیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے تحت مجموعی طور پر ای سی پی کے 65 کے قریب عہدیداروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ان میں اسلام آباد میں ای سی پی سیکریٹریٹ سے 4، پنجاب سے 17، سندھ سے 14، کے پی سے 18 اور بلوچستان سے 12 شامل ہیں۔ای سی پی سکریٹری کے نجی سیکریٹری تنویر احمد خان کو حافظ آباد کا ڈی ای سی مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر (اسٹیبلشمنٹ ٹو) محمد سعید کو صوبائی الیکشن کمیشن، پشاور، خیبر پختونخوا منتقل کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ نئے ترقی حاصل کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم نے نگراں کی حیثیت سے حاصل کرلی ہے۔ای سی پی سیکرٹریٹ میں نئے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الودود خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر (کانفیڈنشل) مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن، لاہور، پنجاب میں ڈائریکٹر عبدالحمید کو ساہیوال کا علاقائی الیکشن کمشنر (آر ای سی) تعینات کیا گیا ہے۔ساہیوال کے موجودہ آر ای سی طاہر منصور خان پی ای سی پنجاب میں مسٹر حمید کی جگہ پر ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سندھ میں کراچی کے آر ای سی علی اصغر سیال کو ٹھٹھہ کا آر ای سی تعینات کیا گیا ہے۔ سید ندیم حیدر جو اس وقت حیدرآباد کے آر ای سی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں کراچی کے نئے ریجنل الیکشن کمشنر ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمییشن، کراچی، سندھ میں ڈائریکٹر سائیں بلوچ حیدرآباد کے آر ای سی کی حیثیت سے انچارج ہوں گے۔ سید وسیم احمد جعفری جو اس وقت ٹھٹھہ کے آر ای سی کے عہدے پر تعینات تھے، کا تبادلہ کرکے انہیں پی ای سی، سندھ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔بلوچستان میں عبد اللہ جو اس وقت پی ای سی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، کو کوئٹہ کا آر ای سی مقرر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے موجودہ آر ای سی فیاض حسین مراد پی ای سی بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔باقی افسران کو یا تو ضلعی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن سے باہر تعینات کیا گیا ہے یا وہ پہلے ہی ڈی ای سی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور کسی دوسرے اسٹیشن پر تعینات کردیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.