باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، عوامی نمائندے بھی لوڈشیڈنگ پر خاموش۔ ضلع باجوڑ میں موسم گرما کے آغاز کیساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ۔24گھنٹوں میں 22اور23گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہیں۔ جبکہ کئی علاقوں میں ہفتوں ہفتوں بجلی غائب ہوتی ہیں۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث ذیادہ تر علاقوں پانی کی شدید قلت ہوتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر اراکین اسمبلی کی خاموشی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں بجلی کی بدترین او رظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہیں جبکہ عوامی نمائندے اس پر مکمل خاموش ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ختم کرکے محکمہ واپڈہ باجو ڑکا قبلہ درست کیاجائے ۔
باجوڑ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
You might also like