وفاق المدارس العربیہ میں آج سے امتحانات کا آغاز

0

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام آج سےملک بھر میں امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ۔

ترجمان وفاق المدارس العربیہ کے مطابق امتحانات میں کورونا وائرس سے متعلق خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور یہ 16 جولائی تک جاری رہیں گے۔

کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ محمد ابراہیم کاکہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث امتحانی مراکز اور عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، ملک بھر میں2 ہزار 166 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

محمد ابراہیم نے بتایا کہ امتحانات میں14 ہزار 809 افراد پر مشتمل نگران عملہ خدمات سرانجام دے گا، جبکہ امتحانات میں 3 لاکھ15 ہزار 889طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

کوآرڈینیٹر محمد ابراہیم کے مطابق مڈل سےعالمیہ یعنی ایم اے تک کے درجات کا ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک پرچہ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.