کارکردگی دکھاؤ ورنہ گھر جاؤ: وزیراعظم کا وزرا اور بیورو کریسی کو واضح پیغام

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین اور بیورو کریسی کو واضح پیغام دیا ہےکہ کارکردگی نہ دکھائی تو گھر جانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اراکین سمیت اعلیٰ بیورو کریسی پر واضح کردیا ہے کہ اب بریفنگ بریفنگ کھیلنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور کارکردگی دکھائی جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہےکہ  جو کارکردگی دکھائے گا وہ ان کی ٹیم میں رہے گا ورنہ گھر جائے، وفاقی وزرا،سیکرٹریز سمیت بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہاں کوان کے کام کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کوسرکاری گوداموں میں پڑی گندم فوری مارکیٹ میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.