فائرنگ کے تبادلے میں4 فوجی جوان شہید ہوگئے، جبکہ فورسز نے 4 دہشتگردوں کو بھی مار دیا۔ آئی ایس پی آر
پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفسار کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، جبکہ فورسز نے 4 دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان علاقے بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ، جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کرکے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شہید جوانوں میں سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز، سپاہی راجہ وحید اور سپاہی محمد رضوان شامل ہیں۔
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن
You might also like