نسیم شاہ کا خطرناک باؤنسر لگنے سے فواد عالم کو طبی امداد کی ضرورت پڑگئی

0

نوجوان پیسر کا ایک خطرناک بائونسر فواد عالم کے سر پر لگا

انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے انٹر سکواڈ پریکٹس میچ کے دوران نسیم شاہ کا خطرناک بائونسر لگنے پر فواد عالم کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی اور ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا۔

ڈربی میں کھیلے جانے والے 4 روزہ میچ کے پہلے روز وائٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین ٹیم کے پیسرز بھرپور فارم میں نظر آئے،خاص طور پر نسیم شاہ نے خطرناک سپیل کیے، انہوں نے سلو پچ پر کپتان بابر اعظم سمیت تمام بیٹسمینوں کو پریشان کیا۔

نوجوان پیسر کا ایک خطرناک بائونسر فواد عالم کے سر پر لگا جس کے بعد طبی امداد کے لیے ڈاکٹر کو بلایا گیا، ان کا ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں وائٹ ٹیم جمعہ کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنا سکی تھی، کوئی ایک بیٹسمین بھی نصف سنچری کا سنگ میل عبور نہیں کر سکا، نسیم شاہ اور محمد عباس نے 3،3، یاسر شاہ نے 2 شکار کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.