باجوڑ (نمائندہ باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق جماعت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان کے مرکزی امیر شیخ القرآن حضرت مولانا محمدطیب طاہری نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل خار یوسف آباد میں اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے ناظم اعلیٰ مفتی طارق جمیل کے چاچا کے جنازے میں شرکت کی اور جنازے سے قبل منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کیا۔ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے جماعت کے شائد سب سے زیادہ اراکین کا تعلق باجوڑ سے ہو، باجوڑ جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کے نسبت کے وجہ سے ہمیں باجوڑ کے ہر فرد سے بے پناہ الفت و محبت ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ باجوڑ کے ہر خوشی غمی میں ہم شرکت ہوںلیکن بسا اوقات مصروفیات اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے مرکزی مبلغ حضرت مولانا قاری نورولی شاہ عرف ملنگ مولانا کے والد کے وفات پر ان کے گھر تعزیت کیلئے ٹانگ خطاگئے ، بعد ازاں وہ اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے مرکزی مبلغ شیخ القرآن مولانا ضیاء الرحمان عرف کوثر صاحب حق صاحب کے گھر کوثر گئے،بعد ازاں وہ اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے مرکزی مبلغ مولانا رحیم اللہ کے دعائے مغفرت کیلئے ان گھر لوئے سم گئے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اشاعت التوحیدوالسنة باجوڑ کے امیر شیخ القرآن حضرت مولانا شیخ عبدالجبار خاکی ، شیخ الحدیث قاری مسیح اللہ ، حضرت مولانا قاری احسان اللہ سمیت دیگر جماعتی احباب بھی ہمراہ تھے۔
باجوڑ کے عوام دین اور ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ، توحید وسنت ان کی رگوں میں رچی بسی ہے ۔ مولانا محمد طیب طاہری
You might also like