باجوڑ (باجوڑنیوز) ایک دن پہلے امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحیدگل صاحب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ھسپتال خار باجوڑ میں کرپشن کے تمام تر ذمہ داریاں پی ٹی آئ کے منتخب نمائیندگان پر عائید ہوتی ہے جو ایک مہینے میں تین بار ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کے تبادلے کرواتے ہیں۔آج ایک بار پھر اسی تسلسل کےتناظر میں ایم ایس عزیزالرحمن کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ساتھ ہی ایم پی اے انورزیب خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ھسپتال کو مافیا سے آذاد کرائیں گے۔آخر یہ مافیا ہے کون جس کے سامنے ملکی سطح پر نہ صرف وزیراعظم نے گھٹنے ٹیک کئے بلکہ آج ایک ھسپتال میں موجود مافیا کے سامنے وزیراعظم صاحب کے اپنے ہی منتخب نمائیندے بھی بے بس دکھائ دے رہے ہیں۔یہ بات ہر ذی شعور شہری جانتی ہے کہ جب تک پورا نظام ٹھیک نہیں کیا جاتا تب تک ایم ایس اور ڈی ایچ او کے تبادلے سے کوئ فرق نہیں پڑتا۔تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن نیک رحمان کے الزامات کے روشنی میں اگر یہاں ایک چھوٹی سی نوکری 16لاکھ عوض کے بدلے میں فروخت کی جاتی ہے تو ایم ایس اور ڈی ایچ او کے لئے آپ لوگ خود حساب لگا سکتے ہیں۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈی ایچ کیو ھسپتال خار باجوڑ میں شفاف اور غیر جانبدار احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے جوڈیشل انکوائری کی جائے۔آپ کا بھائ عصمت اللہ غورزنگ ترکانی
ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کے تبادلے مسائل کا حل نہیں ہے۔ عصمت اللہ غورزنگ ترکانی
You might also like