جرگہ ممبران کے کوششوں سےفریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں تبدیل ہوئی۔

0

باجوڑ (باجوڑ نیوز) تفصیلات کے مطابق خار کے علاقہ توحید آباد میں فریقین دوست محمد اور مانظریف خان کے خاندانوں کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی جس میں مانظریف خان کے خاندان کا ایک فرد قتل ہوا تھا جبکہ چارافراد زخمی ہوئے تھے۔
جرگہ ممبران میاں مسعودجان، ملک تحصیل خان، ملک دفتر خان اور دیگر کے کوششوں سے فریق اول دوست محمد اور ان کے خاندان نے فریق دوم مانظریف خان اور ان کے خاندان سے معافی طلب کی جو جرگی کے انتھک کوششوں سے فریق دوم نے قبول کی اور فریق اول کو معاف کیا۔ اس موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جرگہ ممبران کے علاوہ مولانا عطاء اللہ رحمانی ، حاجی نذیر ملاخیل، پی ٹی آئی ضلع باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن اور سابقہ امیدوارصوبائی اسمبلی ڈاکٹرحمید نے شرکت کی اور قبائلی رسم و رواج و جرگے کے کردار پر روشنی ڈالی ، پروگرام کے آخر میں فرقین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور ائندہ بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا۔ پروگرام میں تمام شرکاء نے جرگہ ممبران اور فریقین کے کاوشوں کو سراہا۔ اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.