باجوڑ (باجوڑ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن شیخ جھانزادہ نے کہا ھے کہ پشاور کی جانب ضلع مومند میں بنایا جانے والا ایکسپریس وے پشاور کی طرف مومند باجوڑ اور ضلع دیر کے لاکھوں لوگوں کا آنے جانے کا آسان راستہ ھے مگر کچھ عرصہ سے اس مصروف ترین شاہراہ کو ضلع مومند کی حدود میں یرغمال بنایا گیا ھے ۔
روزانہ کی بنیاد پر لوگ نکل کر احتجاج کے نام پر اس قومی شاہراھ کو بند کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے پشاور اور ملک کے دیگر شہروں کی طرف جانے والے مسافروں کو انتھائی پریشانی کا سامنا ہوتا ھے ضلع مومند کی سول انتظامیہ ان احتجاجیوں کے سامنے مکمل طور پر مفلوج ھے اور اس غنڈہ گردی کو ختم کرنے میں کافی عرصہ سے مکمل طور پر ناکام رہی ھے اگر کسی نے احتجاج کرنا ھے تو سڑک بند کرنے کے بغیر بھی احتجاج کیا جاتا ھے یہ کچھ مخصوص لوگ پوری قوم کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ ہم ڈی سی باجوڑ ضلع مومند اور باجوڑ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مصروف قومی شاہراہ پر اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے صوبائی حکومت کو اس سنگین مسلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے اور آئیندہ کیلئے اس ایکسپریس وے کو بندکرنے کا سلسلہ مستقلاً ختم کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو اس مصیبت سے نکالا جائے
باجوڑ ٹو پشاور ایکسپریس وے کو مومند کے حدود میں روزانہ کی بنیاد پر بند کرنا ناقابل برداشت ھے۔شیخ جہان ذادہ
You might also like