باجوڑ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل نے باجوڑ کے مختلف تحصیلوں کا دورے مکمل کردی۔ دوروں میں امیر جماعت اسلامی باجوڑ نے تحصیل امراء و اراکین جماعت اور دیگر زمہ دران سے ملاقاتیں کی، نئے کابینے تشکیل دی گئی۔تحصیل زمہ دران نے اپنے اپنے تحصیلوں کی رپورٹ پیش کی امیر جماعت اسلامی باجوڑ نے رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی باجوڑ میں ایک مضبوط قوت ہے۔حلقہ پی کے 102 کے حوالے سے مولانا وحید گل کا کہنا تھا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔امیر ضلع نے کہا کہ عوام کے مشکلات ہو دیکھتے ہوئے جلد ایک تحریک کا آغاز کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل کا باجوڑ کے تمام تحصیلوں کے دورے مکمل۔
You might also like