باجوڑ (باجوڑ نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ سہیل عزیز نے گزشتہ روز ڈیری فارم گیرے تحصیل سلازئی باجوڑ کا اچانک دورہ کیا – اس موقع پر ڈیر ی فارم منیجر نے ایڈیشنل ڈی سی کو فارم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارم 2018سے فعال ہے -یہ فارم50 بڑے جانوروں کیلئے بنایاگیا ہے-موجودہ وقت میں فارم میں 73جانور ہیں -اس فارم سے ہم نے 2مرتبہ جانور فروخت کیے ہیں اور بہت جلد تیسرے مرحلے کیلئے اعلان کرینگے-ہمارے پاس اس فارم میں 2قسم کے جانور ہیں -ایک قسم جرسی جبکہ دوسرا قسم برائٹ ہیں -ہم روزانہ کے بنیاد پر 200لیٹر دودھ فراہم کررہاہے-ہم نے موسم کے مطابق جانور اس فارم میں رکھے ہیں -سردی کے مو سم میں دودھ کے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے – انہون نے مزید کہا کہ ہم زمینداروں کو مفت مشورے دیتے ہیں کہ اپنے قریبی سینٹر جاکر اپنے جانوروں کے بارے میں معلومات کریں کہ آپ کے جانور میں کیا مسئلہ ہے -ہرجانور کو سال میں کم از کم تین بارکیڑوں کے دوائی دینا ضروری ہے-خالی بوسہ جانور کو کوئی فائیدہ نہیں دیتا-ان کو کھل اور ونڈا دینا چاہیے-اس موقع پر اے ڈی سی نے فارم کے حالت اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ باجوڑ جیسے پسماندہ علاقے میں اس قسم کا جدید فارم یہاں کے عوام کیلئے نعمت سے کم نہیں انہوںنے کہا کہ ہم اس فارم کو مزید بہتربنانے اور مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ سہیل عزیز نے ڈیری فارم گیرے تحصیل سلازئی باجوڑ کا اچانک دورہ کیا
You might also like