باجوڑ (باجوڑنیوز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے جنرل سیکرٹری نثارباز نے کہا ہے کہ ضلع مومند میں بنائی جانے والی ایکسپریس وے پشاور کی طرف مومند ،باجوڑ اور ضلع دیر کے لاکھوں لوگوں کا آنے جانے کا آسان راستہ ہے مگر کچھ عرصہ سے اس مصروف ترین شاہراہ کو ضلع مومند کی حدود میں یرغمال بنایا گیا ہے ۔ مصروف ترین شاہراہ کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ مکمل طورپر مفلوج ہے۔روزانہ کی بنیاد پر لوگ نکل کر احتجاج کے نام پر اس قومی شاہراہ کو بند کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے پشاور اور ملک کے دیگر شہروں کی طرف جانے والے مسافروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔ضلع مومند کی سول انتظامیہ ان احتجاجیوں کے سامنے مکمل طور پر مفلوج ہے اور اس غنڈہ گردی کو ختم کرنے میں کافی عرصہ سے مکمل طور پر ناکام رہی ہے اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو سڑک بند کرنے کے بغیر بھی احتجاج کیا سکتا ہے ۔ہم ڈی سی باجوڑ ضلع مومند اور باجوڑ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مصروف قومی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لیا جائے ۔
باجوڑ ٹو پشاور ایکسپریس وے کو روزانہ بند کرنا ناقابل برداشت ہوچکا، نثار باز
You might also like