باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق سینیٹر ہدایت اللہ خان نے سوات بار کونسل کا دورہ کیا ، انہوں نے بار کونسل کے صدر اور کابینہ ممبران کے ساتھ قبائلی اضلاع کے صوبے میں انضمام اور ایف سی آر کے خاتمے کے بعد سول لاء کے نفاذ کے بعد عوام کو نئے قانون کے باعث پیدا ہونے والے مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے وکلاء برادری کو بتایا کہ ہمارے علاقے کے لوگ غریب ہیں۔ اور نئے قانون سے ناواقف ہیں لہذا ان کے ساتھ کیسز فیس میں خصوصی رعایت برتی جائے اور انہیں قانون کے بارے میں آگاہی دینے میں مدد کریں۔ اس موقع پر ہدایت اللہ خان نے بار کونسل کے ممبران کو باجوڑ آنے کی دعوت دی جسے انہوں قبول کرلیا۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ سوات بار کونسل کے ممبران دورہ باجوڑ کے موقع پر مختلف علاقوں کے دورے کریں گے اور قانون کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد بھی کرے گی
سینیٹر ہدایت اللہ خان نے سوات بار کونسل کا دورہ کیا۔
You might also like