باجوڑ (باجوڑنیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے ہسپتال کا دورہ کرکے میڈیسن سٹور کا معاینہ کیا اور وہاں پر لوگوں کو فراہم کی جانیوالی ادویات کے بارے میں پوچھا ۔ اس موقع پر سٹور انچارج سراج میاں نے سٹور کے بارے میں بریفنگ دیا۔ ڈی سی نے اس موقع پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے پر زور دیا کہ عوام کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہئیے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں ۔ اس موقع پر ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر وزیر صافی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عجم خان ، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھی موجود تھے۔