باجوڑ ( باجوڑنیوز) عنایت کلے بازار میں جہاد فار زیرو تھیلسیمیا(جے زیڈ ٹی)نامی تنظیمی کے زیر اہتمام فری بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر باجوڑ کے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے ممبران ، طلبہ کرام اور دیگر طبقہ فکر کے افراد نے کیمپ میں شرکت کی اور اپنا بلڈ ٹیسٹ کرواکر جے زیڈ ٹی تنظیم کے ساتھ رجسٹریشن کروائی۔ اس موقع پر جے زیڈ ٹی کے منتظمین نوراللہ ، مصباح الدین اور دیگر نے کہا کہ ہمارا مقصد پورے ملک میں تھیسلیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کی فراہمی ہے ، اس کے علاوہ دیگر حادثات کے موقع پر بھی خون کے فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں اکثر لوگوں کو اپنے گروپ کا پتہ نہیں ہوتا جس کے باعث بوقت ضرورت خون کی فراہمی آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کیمپ میں آنے والے تمام افراد کے سیمپل لیے ہیں اور ان کی رجسٹریشن کروائی ہے انشا اللہ بوقت ضرورت ہم انہیں خون کی فراہمی یقین بنائیں گے۔