باجوڑ،اے سی خار فضل رحیم نے قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا

0

باجوڑ(باجوڑ نیوز)  ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیاجاتاہے ۔ روزانہ کے بنیاد پر کرونا سے بچائو کیلئے جراثیم کش سپرے کیاجاتاہے اور لوگ کلورین ملا پانی سے داخل ہوتے وقت اور باہر آتے وقت ہاتھ دھوتے ہیں ۔ جبکہ اس کیساتھ ساتھ مویشی منڈی میں داخل ہونیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیاگیاہیں۔دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کی ۔ انھوں نے عوا م سے کہا کہ حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھیں ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر خار /فرسٹ کلاس مجسٹریٹ فضل رحیم نے باجوڑ سپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے باجو ڑ سپورٹس کمپلکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلکس میں جاری کام کو بروقت مکمل کیاجائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.