باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کےمطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو اور تحصیل میونسپل افیسر محمد فیاض خان کے ہدایت پر ٹی۔یم۔اے خار کے اہلکار میاں شاہ جہان محلہ نزد باجوڑ سکاوٹ میں صفائی کی۔ جہاں پر کافی زیادہ گند اور جانوروں کے آالائیشیں جمع ہونے سے اہل علاقہ اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ ٹی،ایم،اے خار کے اہلکاروں نے آج صبح مذکورہ جگہ پر صفائی کا آغاز کیا اور گند کو مکمل طور پر صاف کیا جس پر اہل علاقہ نے ٹی،ایم،اے خار کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔