ڈی سی باجوڑ کے زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس۔

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت 13 اگست 2020 شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس, انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید، ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت، تحصیلدار بخت جہان, اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت نے پولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ13/08/2020 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران ضلع باجوڑ میں تقریباً 233153 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نےپولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔ڈپٹی کمشنر نے سب انسپکٹر منیر ذادہ کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے ضلع باجوڑ میں داخلی راستوں پر گاڑیوں میں موجود 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.