معذور افراد کو ان کا مقرر حق دیا جائے۔ حضرت ولی شاہ باجوڑ

0

  باجوڑ ( باجوڑنیوز) 2240پوسٹوں میں معذور افراد کو صرف 4پوسٹیں دی گئی ہیں جبکہ ان کا قانونی حق 45 بنتاہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلے سے بھرتی شدہ ٹیچنگ کیڈر کے تعداد کے بارے میں بخوبی واقف ہیں،اس لئے معذور افراد کو ان کا حق مکمل دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت ولی شاہ چیئرمین تنظیم بحالی معذوران باجوڑ نے کہا کہ معذور افراد کو ان کا قانونی حق دیا جائے اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے ان کے حق تلفی سے باز اجائیں ورنہ ہم معذور افراد کے حقوق کے حصول کے لیے ہر دروازہ پر جاکر ہرصورت میں اپنا حق وصول کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں  2240پوسٹوں میں معذور افراد کو صرف 4پوسٹیں دی گئی ہیں جبکہ ان کا قانونی حق 45 بنتاہے،اور مذکورہ ٹیچنگ کیڈر میں اب بھی 41 خصوصی افراد کے بھرتی کی گنجائش موجود ہیں۔لہذا اس ضمن میں موجود نوٹیفکیشنز اور موجودہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے خصوصی افراد کے بھرتی میں سوچ بچار کے ساتھ فیصلہ کیا جائے۔خصوصی افراد کو یہ حق حکومت پاکستان نے دیا ہے اور تنخواہ بھی وہ دیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.