باجوڑ (باجوڑنیوز) باجوڑ منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ پولیس کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ملزم گرفتار، مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شہزادہ کوکب فاروق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خار ASI سعیدالرحمن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگلر بخت زمان سکنہ سوات کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔باجوڑ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جسکی اطلاع ملتی ہی ڈی پی او باجوڑ نے ایس ایچ او تھانہ خار سعیدالرحمن کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ایس ایچ او ہمراہ تھانہ خار پولیس نے ناکہ بندی کے دوران براستہ ملاکلے سے تحصیل سلارزئی میں داخل ہونے والی ایک کار (B_1680) کی چیکنگ کے دوران خفیہ خانوں میں فٹ کیا ہوا 2000 ہزار گرام چرس اور 4000 ہزار گرام افیون برآمد کرلیا۔ جبکہ منشیات سمگلر بخت زمان سکنہ سوات امانکوٹ کو بھی منشیات سمیت گرفتار کرلیاملزم بخت زمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔