باجوڑ میں خصوصی افراد کیلئے فری میڈیکل اینڈ فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد

0

باجوڑ(باجوڑ نیوز)باجوڑ میں خصوصی افراد کیلئے فری میڈیکل اینڈ فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر باجوڑفیاض شیرپاو کی جانب سے کیمپ آرگنائزر میں تعریفی اسناد تقسیم۔باجوڑ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختون یار کے فرزند عثمان شاہ کے خصوصی درخواست پر اے آر پی ڈی نامی تنظیم کے زیر اہتمام سول کالونی جرگہ ہال میں فری میڈیکل اینڈ فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ماہر فزیو تھراپسٹ اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں فری فزیو تھراپی اینڈ میڈیکل کیمپ جس میں فالج، سپائنل کارڈ، پولیو، ہیڈ انجری، ہڈی جوڑوں اور پٹھوں کا درد عرق النساء کے مریضوں اور پیدائشی طورپر معذور افرادشامل تھے کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں ادویات بھی دی گئی جبکہ کئی معذورافراد کا پشاور میں علاج کرانے کا اعلان کیاگیا۔مجموعی طورپر 826افراد کا معائنہ کیاگیا جس میں 492میل اور 334فی میل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کیمپ کا دورہ کرکے کیمپ منعقد کرنے پر اے آر پی ڈی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم کے سربراہ انجم انورنے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں خصوصی افراد کی تعداد بہت ذیادہ ہیں اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہیں کہ ان خصوصی افراد کا خاص خیال رکھے، ان کی تعلیم وتربیت بہت ضروری ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ بھی خصوصی افراد کیلئے فری کیمپ منعقد کرنے کیساتھ ساتھ وہیل چیئرز اور دیگر سامان فراہم کرنے کی کوشش کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور کیمپ منعقد کرنیوالے آرگنائزر کو اپنے دفتر بلاکر تعریفی اسناد بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خصوصی افراد کے بحالی کیلئے سکیمیں شامل کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.