باجوڑ (باجوڑ نیوز)عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناوگئی تا منڈہ روڈ کو از سر نو تعمیر کے لیے عوام کے بہت زیادہ مطالبات کرنے کے بعد حکومت نے مذکورہ روڈ پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے لئے باعث خوش قسمتی ہے۔ لیکن ہم اربابِ اختیار اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روڈ کو سیدھا کرنے کی جتنے کوشش ہوسکتی ہے کریں اور اس روڈ کو دو رخہ بنائیں کیونکہ یہ روڈ اب ضلع دیر و چترال کے لوگوں کے لئے بھی محفوظ و مختصر ترین ذریعہ سفر ہوگی۔ لہذا ایک تو اس روڈ پر کام کو فی الفور شروع کیا جائے اور دوسرا یہ دو رُخ اور سیدھا بنائیں جہاں پرآبادی نہیں ہے وہاں مذکورہ روڈ کو سیدھا کیاجائے تاکہ ٹریفک روانی میں آسانی ہو۔