انسانی ہمدردی کااعلیٰ مثال ، افغان آرمی اہلکار کا پاکستان میں علاج

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) پاکستان کے فرنٹیئر کور کے حکام نے افغان نیشنل آرمی کے اہلکار کا علاج کرانے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز حکام کے حوالے کر دیا افغان آرمی اہلکار کا پاکستان میں علاج ۔ ضلع باجوڑ غاخی پاس پر پاکستان کے فرنٹیئر کور کے حکام نے افغان نیشنل آرمی کے اہلکار کا علاج کرانے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز حکام کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ افغان نیشنل آرمی کے اہلکار استورے خان جو گزشتہ رات افغانستان میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، کو علاج کی غرض سے فرنٹیئر کور باجوڑ کے طبی سنٹر میں علاج کی اجازت دی گئی تھی۔ غاخی بارڈر پر پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے استورے خان کو مکمل طبی علاج کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا. افغان سیکورٹی فورسز کے حکام نے پاکستانی فورسز اور دیگر اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.