حاجی رحمان علی سینئر نائب صدر اور شوکت یوسف نائب صدر چن لئے گئے
باجوڑ (باجوڑ نیوز)حاجی لعلی شاہ 2020-21 کیلئے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر،حاجی رحمان علی بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اور شوکت یوسف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حاجی لعلی شاہ،حاجی رحمان علی اور شوکت یوسف کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تینوں عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا۔نو منتخب صدر سینئر نائب صدر اور نائب صدر یکم اکتوبر 2020 کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل باجوڑ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں 11 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔