باجوڑ (باجوڑنیوز) باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ پختون یار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ باجوڑ کا خیرمقدم کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان سے ہمارے توقعات ہے کہ وہ باجوڑ کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرینگے باجوڑ میں پاک افغان بارڈر غاخی پاس یا نواپاس تجارت کیلئے کھولنے کا اعلان کریں باجوڑ میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور سی پیک میں باجوڑ کو نمائندگی دی جائے تاکہ باجوڑ کے لوگوں کے محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے سی پیک میں ریلوے ٹریک، گیس اور دیگر منصوبوں میں باجوڑ کا نام شامل کریں باجوڑ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف کودرخواستوں میں یہ مسائل زیر غور لائے ہیں اور اب امید رکھتے ہیں کہ وہ اس مسائل کو حل اور ترقیاتی کاموں کا اعلان کرینگے۔