باجوڑ( باجوڑنیوز) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی انیس خان سابقہ امیدوار PK-101 نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم سے بہت امیدیں وابستہ کی تھے کہ وزیراعظم باجوڑ کے عوام کیلئے بڑے پروجیکٹ کا اعلان کریں گے جس میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، ہسپتال اپگریڈیشن ،ملازمت کے مواقع، سوئی گیس اور بارڈر تجارت کیلئے کھولنے کا اعلان کریں گے۔ لیکن بدقسمتی سے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ آج سےتقریبا 47 سال پہلے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو باجوڑ کے دورے پر آیا تھا تو باتوں سے زیادہ اعلانات ہورہے تھے اور اعلانات بھی وہ جو فورا اس پر عمل بھی ہوتا بنجر زمین کو زرخیز بنانے کیلئے تقریبا 100 ٹیوب ویل، سڑکوں کا اعلان، باجوڑ کو بجلی کا تحفہ دیا تھا۔ سب سے دلچسپ بات یہ کہ دورے کے دوران جب طلباء نے احتجاج کیا کہ بھٹوں صاحب ہمیں کالج چاہیے تو بھٹو صاحب کا جواب بہت عجیب تھا بھٹو صاحب نے کہا کہ کالج بنے گا تو طلباء نے نعرہ لگایا بھٹو صاحب ہمیں ابھی کالج چاہیے تو بھٹو صاحب نے پھر کہا بنے گا اور ابھی بنے گا پھر گورنر کو حکم دیا کہ تم اسوقت تک باجوڑ میں رہو جب تک کالج کا افتتاح نہ کرو اور ایمرجنسی طور پر گورنمنٹ ہائی سکول میں کلاسیں شروع کی۔ عوام کا لیڈر عوام کی درمیان رہنا اور سننا پسند کرتے ہیں اور موقع پر بات سن کر حل تلاش کرتے ہیں۔