وزیر اعظم کا دورہ مایوس کن تھا۔ مولانا وحید گل

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل نے    وزیر اعظم عمران خان کے  آج  دورہ اضلاع   مہمند و باجوڑ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ کے بنیادی مسائل  اور حکومت کی طرف سے مرجر کے نتیجے میں کیے گئے وعدوں کے حوالے سے نہ ہی  کوئی پیش رفت کی گئ۔ اور نہ ہی اعلان کیا گیا جو کہ مایوس کن اور افسوس ناک ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر مہمند اور باجوڑ کے تاریخی اقوا م کے مشران کو بولنے کو موقعہ بھی نہیں دیاگیا ۔ یہاں تک کے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی تک کو بولنے کا اور عوامی مسائل کے اظہار کا موقع نہیں دیا گیا۔اس موقع پر  پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی بے بسی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری سیاست میں سیاسی غلامی کا کلچر بری طرح سرایت کر چکا ہے اورمنتخب ممبران تک کو سیاسی غلام سمجھا جاتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.