باجوڑ بار ایسویسی ایشن کے حلف برداری کے تقریب میں جماعت اسلامی کے ہنگامہ آرائی اور تشدد کا ہم شدید مزمت کرتے ہیں۔ضیاء دور کے پیداوارکو جب بھی طاقت میسر آجاتی ہے وہ اس طرح کے تشدد پر اتر آتے ہیں۔ سیاسی اتحاد مزید اس طرح کے تشدد پسند جماعتوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوہر انقلابی، عمران مومند ، حاجی خان بہادر ، امیر نواب خان نے ساتھیوں سمیت باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے باجوڑ بار ایسویسی ایشن کے حلف برداری کے تقریب میں جماعت اسلامی باجوڑ کے ضلعی قائدین کے جانب سے ہنگامہ آرائی اور وکلاء پر تشدد کی شدید مزمت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ارباب اقتدار اور وکلا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ان کیساتھ اس ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں پر ایف آئی آر کٹواکر ان سے پوچھ گچھ کیا جائے ، قانون کے رکھوالوں کے ساتھ اس طرح نازیبا رویہ رکھنا کبھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔
باجوڑ بار ایسویسی ایشن کے حلف برداری کے تقریب میں جماعت اسلامی کے ہنگامہ آرائی اور تشدد کا ہم شدید مزمت کرتے ہیں۔ گوہر انقلابی
You might also like