اجتماع پنج پیر کیلئے ضلع باجوڑ میں ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

0

انشا اللہ باجوڑ سے جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے ہزاروں کارکنان اس دینی و روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران مولانا عبد اللہ مخلص ، مولانا حنظلہ ثاقب اور مولانا عطا اللہ منصور نے حسبان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا سالانہ تین روزہ تربیتی اجتماع 23 اکتوبر سے مرکز اشاعت التوحید والسنہ پنج پیر ضلع صوابی میں منعقد ہوگا ، جس میں ملک بھر سے جماعت کے جید علمائے کرام اور لاکھوں کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا بنیادی مقصد توحید و سنت کا پرچار اور شرک ، رسومات کا خاتمہ اور قرآن کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع باجوڑ میں جماعت اشاعت التوحید والسنہ ایک مضبوط قوت ہے اور یہاں اشاعت کے سینکڑوں مدارس دین اسلام کی نشر و اشاعت میں مصروف ہیں۔ اور اجتماع کیلئے تمام حلقوں کے ذمہ داران نے تیاریاں مکمل کرلی اور اجتماع میں کثیر تعداد میں ہمارے قافلے شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.