باجوڑ (باجوڑنیوز) تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فائنل ہوجانے کے بعد ووٹر لسٹ پر کام جاری ہے۔ 20اکتوبر کو پرامن اور جمہوری انداز الیکشن کا انعقاد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عنایت کلے بازار الیکشن کمیٹی کے نگران صدر حاجی شاہی خان اور جنرل سیکرٹری زیراللہ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کل 3 ممبران حصہ لے رہے ہی ان میں حاجی محمد ، فاتح رحمان اور عمران ماہر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے امیدواروں حاجی محمدشعیب مرحوم بھی شامل تھے، مگر بدقسمتی سے وہ چند دن پہلے چل بسے جس کے بعد ان کے لواحقین نے ان کے جگہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ حاجی شاہی خان نے کہا کہ الیکشن کے لئے تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہر امیدوار کو اخلاق اور اصول کے دائرے میں اختلاف کا حق حاصل ہے۔ اور الیکشن کمیٹی ان کے تمام اشکالات دور کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات اور بدزبانی کی اجازت نہیں ہوگی ،ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔