حکومت اپنے دعووں کو سچا ثابت کرکے سکول میں تعلیم کے لئے بنیادی ضروریات پورا کرے۔
ہم ایجوکیشن آفیسر باجوڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بچوں کے مستقبل کو بچائے ۔
ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن اظہارا لحق نے کہا انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ حاجی لونگ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری خارنمبر 2سکول میں ششم سےلیکر میٹرک تک پانچ کلاسز ہیں پانچ کلاس کیلئے صرف ایک ہیڈ ماسٹر اور 2ٹیچرہیں، صرف تین استادہیں پانچ کلاس کیلئے تین استاد بہت زیادہ ظلم ہے کیونکہ کلاسز زیادہ اور استاد کم ہونے کی وجہ سے اکثر کلاسز خالی ہوتے ہیں ایک طرف حکومت ایجوکیشن میں تبدیلی کی دعوے کرتے ہیں اور دوسری طرف سکول میں اساتذہ کے کمی کو اب تک پوری نہیں ہوئی ، حکومت کب تک اساتذہ کے کمی کو پورا کرینگے؟ یہ محکمہ ایجوکیشن باجوڑ کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔محکمہ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ شیرین ذادہ سےخصوصی طور ہمدردانہ اپیل کی جاتی ہے ۔ کہ حاجی لونگ ہائی سیکنڈری سکول خار2 کیلئے خصوصی طور پر اساتذہ کے کمی کو پورا کیا جائے تاکہ سکول میں طلباء کا مستقبل بچایا جائے اور قوم کو تعلیم یافتہ نوجوان ملے۔