باجوڑ میں امن و امن کے بحالی کے بعد کچھ لوگ یہاں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر خلیل الرحمان
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اور باجوڑ سے ممبر
صوبائی اسمبلی انورزیب خان کے فرزند سکندر زیب خان ، پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے
صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان ، محمد ایوب خان ، نجیب اللہ ہلال ، ڈاکٹر ایوب ، برہان
سلارزئی ، فضل منان اوردیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔ سکندرزیب خان و دیگر مقررین نے کہا کہ چند روز قبل سول کالونی جرگہ ہال میںوکلاء
برادری کے تقریب حلف برداری کے دوران جو واقعہ رونما ہوا وہ قابل افسوس ہے۔ مہمان
کے ساتھ جو ہوا غلط ہواہم اس کا دفاع نہیں کرسکتے مگر سوال یہ ہے کہ ایسے ملک دشمن
افراد کو باجوڑ کس نے مدعو کیا اور کیوں مدعوکیا ؟انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں
ایک سیاسی پارٹی کے رہنما جس کی سیاست دفن ہوچکی ہے انہوں نے کیش کیا اور عوام کو
گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملکی ادارے عدلیہ ، سیاستدان
اور فوج ایک پیج پر ہے اور ہر کوئی اپنے اختیارات میں ملک کی بہتری کیلئے کام
کررہے ہیں اس صورت میں پی ڈی ایم جیسے مفادپرست سیاستدانوں پر مشتمل ٹولے کا وجود
میں آنا کسی صورت متحمل نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم اس وقت موجودہ حکومت اور
ملک کے مقدس اداروں کے خلاف عوام کو متنفر کررہی ہے ۔ جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں برنگ ٹنل ، قبائلی نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضے ، باجوڑ
میں 300مساجد کی سولرائزیشن ، باجوڑ کے ناوگئی سب ڈویژن کیلئے سپورٹس کمپلیکس کا قیام
، ہر تحصیل کی سطح پر الگ الگ گراؤنڈ کی تعمیر اور بہترین ٹیلنٹ کے حامل نوجوانوں
کو پروموٹ کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان
اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا مشترکہ دورہ باجوڑ نہایت کامیاب دورہ تھا۔ اس حوالے
سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے مگر ایسا نہیں یہ دورہ نہایت کامیاب دورہ تھا اور
باجوڑ کے تعمیر و ترقی میں نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں
ایک بڑا منصوبہ مامدگٹ ٹو منڈا روڈ جس کی لاگت 7بلین ہے پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ یہ
باجوڑ کے ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔